بومواس کے دوگول کی بدولت ایف سی گو انے خلاف شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے جمشپدپور ایف سی کو پا نچ صفر سے شکست دے دی۔ اس جیت کے ساتھ ایف سی گوا اے ایف سی کپ چمپئین شپ میں کوالیفا ئی کرنے والا پہلا کلب بن گیا ہے۔
جمشیدپور کے جی آرڈی ٹاٹا اسپورٹس کمپلیس میں کھیلے گئے آ ئی ایس ایل 20۔2019 کے 85 ویں میچ میں میزبان جمشیدپور ایف سی اور ایف گوا کی ٹیمیں آ منے سامنے ہوئیں۔
ایف سی گوا نے تاریخ رقم کردی مہمان ٹیم ایف سی گوانے شاندار کھیل کامظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے 11 ویں منٹ پر کورو کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔
میزبان ٹیم جمشید پور ایف سی نے جارحانہ کھیل کامظاہرہ کیا اور میچ میں واپس آ نے کی بھر پورکوشش کی لیکن پہلے ہاف کے اختتام تک اسکور برابر کرنے میں ناکام رہی۔
دوسرے ہاف میں مہمان ٹیم ایف سی گوا نے شاندار کھیل کامظاہر کیا اور میزبا ن ٹیم کو آؤٹ کلاس کردیا۔
کھیل کے 70 ویں منٹ پربواماس نے گول کرکے ایف سی گوا کو 0۔2 گول کی سبقت دلائی۔
کھیل کے 84 ویں منٹ پر جیکی چند سنگھ نے گول کرکے ایف سی گوا کی سبقت 0۔3 کردی۔ تین منٹ بعد ہی 87 ویں منٹ پر ایم فل نے اف سی گوا کے لئے چوتھا گول کیا۔
کھیل کے اختتام سے قبل بواماس نے گول کرکے ایف سی گوا کو 0۔5 گول کی ناقبل شکست برتری دلائی۔ میچ میں بواماس کا یہ دوسرا گول تھا۔
ایف سی گوا 18 میچوں میں 39 پوائنٹ کے ساتھ سرفہرست مقام پر رہتے ہوئے آئی ایس ایل کے سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرنے والی پہلی ٹیم بن گئی ہے ۔
اس کے علاوہ اٹلیٹیکو ڈی کولکاتا17 میچوں میں 33 پوائنٹ اور بنگورو ائف سی 17 میچوں میں 29 پوائنٹ کے ساتھ سیمی فائنل میں کوالیفا ئی کرنےوالی دوسری اور تیسری ٹیم ہے۔ چوتھی ٹیم کے لئے ممبئی سٹٰی ایف سی اور چنیئین ایف سی کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا ہے۔
آل انڈیا فٹبال فیڈریشن نے اے ایف سی چمپئین شپ میں کوالیفا ئی کرنے پر ایف سی گوا کو مبارکباد دی