ناروے فٹ بال فیڈریشن نے منگل کو یہ جانکاری دی۔فیڈریشن کے مطابق یہ مقابلہ اب 2021 میں 11 جون سے 11 جولائی تک منعقد کئے جانے کا امکان ہے۔
یورو 2020 جون اور جولائی میں 12 ممالک میں منعقد ہونا تھا اور اس کے سیمی فائنل اور فائنل لندن میں کھیلے جانے تھے۔
کورونا نے دنیا کے سب سے زیادہ مقبول کھیل فٹ بال کو بہت متاثر کیا ہے۔انگلینڈ میں تمام فٹ بال مقابلے چار اپریل تک کے لئے معطل کر دئے گئے ہیں۔
جرمن فٹ بال لیگ میں بھی میچ ملتوی کئے گئے ہیں جبکہ يوئیفا نے تمام چمپئنز لیگ اور یوروپا لیگ کے اس ہفتے کے میچوں کو ملتوی کر دیا تھا۔
افریقہ کپ کے دو راؤنڈ ملتوی کئے گئے ہیں۔كونكاكاف نے اپنی تمام مقابلوں کو معطل کر دیا ہے جس میں اولمپک کوالیفائر بھی شامل ہے۔
پیراگوئے، کولمبیا، چلی، فرانس،ا سپین، انگلینڈ، ڈنمارک، ناروے، پولینڈ، امریکہ، ہالینڈ، چین، جاپان، جنوبی کوریا نے اپنے یہاں ہونے والے فٹ بال میچوں کو ملتوی کیا ہے۔
ایشیائی عالمی کپ کوالیفائنگ میچوں کو بھی ملتوی کیا گیا ہے۔دوحہ میں چار ممالک کا ٹورنامنٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ایشیائی چمپئنز لیگ کو ستمبر میں پہنچا دیا گیا ہے۔