پریمیئر لیگ نے ہفتہ کو کہا کہ منگل، جمعرات اور جمعہ کو کل 996 کھلاڑیوں اور کلب اسٹاف کا کورونا ٹیسٹ ہوا تھا جن میں سے دو کلبوں کے دو افراد کورونا سے متاثر پائے گئے ہیں۔
انگلش پریمیئر لیگ کے دو اور افراد کورونا سے متاثر - انگلینڈ میں گزشتہ 13 مارچ سے فٹ بال سرگرمیاں ملتوی
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ نے دوسرے راؤنڈ کے ٹیسٹ کے بعد دو اور افراد کے کورونا وائرس سے متاثر ہونے کی تصدیق کی ہے۔
![انگلش پریمیئر لیگ کے دو اور افراد کورونا سے متاثر انگلش پریمیئر لیگ کے دو اور افراد کورونا سے متاثر](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/768-512-7332581-313-7332581-1590332351941.jpg)
انگلش پریمیئر لیگ کے دو اور افراد کورونا سے متاثر
پریمیئر لیگ نے کلبوں کو منگل سے چھوٹے گروپ میں ٹریننگ کی اجازت دی ہے۔قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے انگلینڈ میں گزشتہ 13 مارچ سے فٹ بال سرگرمیاں ملتوی ہیں ۔
گزشتہ 17 اور 18 مئی کو پہلے راؤنڈ میں کل 748 کھلاڑیوں اور کلب کے اراکین کا ٹیسٹ ہوا تھا جن میں تین کلبوں سے کل چھ افراد متاثر پائے گئے تھے۔