اردو

urdu

ETV Bharat / sports

euro 2020: انگلینڈ اور ڈنمارک سیمی فائنل میں داخل

یوروکپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ یوکرین کو چار صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ نے 25 سال بعد یورو کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جبکہ دوسرے کوارٹر فائنل میں ڈنمارک جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب رہی۔

england and denmark reach the semi finals in euro 2020
euro 2020: انگلینڈ اور ڈنمارک سیمی فائنل میں داخل

By

Published : Jul 4, 2021, 12:19 PM IST

1992 یورو چیمپیئن ڈنمارک نے ہفتہ کی شب یورو 2020 میں کوارٹر فائنل میں جمہوریہ چیک کو 2-1 سے شکست دے کر یوروپین چیمپین شپ 2020 کے سیمی فائنل میں داخل ہوگئی ہے۔

ڈنمارک کی جانب سے تھامس ڈیلانے نے 5 ویں منٹ میں اور کیسپر ڈول برگ نے 42 ویں منٹ میں گول کیا۔ پیٹرک اسکک نے دوسرے ہاف کے آغاز میں 49 ویں منٹ میں جمہوریہ چیک کے لیے ایک گول تو کیا لیکن وہ ڈنمارک کو کامیابی حاصل کرنے سے روک نہیں سکا۔

ڈنمارک کے سیمی فائنل میں پہنچنا شمالی یورپی باشندوں کے لیے حیرت کی بات ہے جنہوں نے ٹورنامنٹ کے افتتاحی مرحلے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ڈنمارک کے اسٹار پلیئر کرسچن ایرکسن فن لینڈ کے خلاف ابتدائی میچ میں گراؤنڈ پر دل کا دورہ پڑنے سے زمین پر گر گئے تھے جس کے بعد انھیں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ اب صحت مند ہیں۔ ڈنمارک پہلے دو میچ بھی ہار گئے۔ ڈنمارک کی ٹیم فن لینڈ کے خلاف 0-1 اور بیلجیئم کے خلاف 1-2 سے ہار گئی تھی۔

وہیں دوسری جانب یورو کپ کے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ نے یوکرین کو چار صفر سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ انگلینڈ نے 25 سال بعد یورو کپ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: EURO 2020: بیلجیئم کو شکست دے کر اٹلی سیمی فائنل میں

انگلینڈ کی جانب سے انگلش کپتان ہیری کین نے دو گول اسکور کئے جبکہ ہیری میگوائر اور جارڈن ہنڈرسن نے ایک، ایک گول کیا۔

واضح رہے کہ یورو کپ 2020 کا پہلا سیمی فائنل بدھ کو اٹلی اور اسپین کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں انگلینڈ اور ڈنمارک 7 جولائی کو ویمبلے اسٹیڈیم میں مدمقابل ہوں گے۔

برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ انگلینڈ فٹبال ٹیم نے آج عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا۔ بورس جانسن کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل کے لیے ہم سب آپ کے ساتھ ہیں، یورو کپ جیت کر انگلینڈ لائیں۔

بشکریہ ٹویٹر

ABOUT THE AUTHOR

...view details