مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے آخری کوارٹر فائنل میں آرمی ریڈ اور بنگلورو ایف سی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
ڈورنڈ کپ: سیمی فائنل لائن اپ مکمل، محمڈن اسپورٹنگ کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ - durand cup
آئی ایس ایل کی سابقہ چمپئن ٹیم بنگلورو ایف سی نے آرمی ریڈ کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں 2-3 سے شکست دے کر ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔
یہ بھی پڑھیں: ڈورنڈ کپ: محمڈن اسپورٹنگ کا گوکھلم کیرالہ ایف سی سے مقابلہ جمعرات کو
کھیل کے مقررہ وقت کے اختتام سے ایک منٹ قبل 89 ویں منٹ پر بیپن نے گول کرکے آرمی ریڈ کے لیے میچ میں واپس آنے کی راہ ہموار کی مگر اس کے لئے کافی دیر ہو چکی تھی۔ بنگلورو ایف سی نے 2-3 سے شکست دی بلکہ ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل میں بھی شاہانہ انداز میں داخلہ لے لیا۔
کوارٹر فائنل کے آخری میچ کے ساتھ ہی دوسرے مرحلے کے بھی اختتام ہوا اور اس کے ساتھ ساتھ ڈورنڈ کپ 2021 کے سیمی فائنل لائن اپ بھی مکمل ہو گیا۔
27 اور 29 ستمبر کو ڈورنڈ کپ 2021 کے دونوں سیمی فائنل میچز کھیلے جائیں گے۔ پہلے سیمی فائنل میں میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ کا ایف سی کا بنگلورو یونائٹیڈ سے مقابلہ ہوگا۔ انڈین سپر لیگ کی دو مشہور ٹیمیں بنگلورو ایف سی اور ایف سی گوا کے درمیان دوسرا سیمی فائنل میچ کھیلا جائے گا۔