دنیائے فٹبال کے تیسرے اور ایشیا کے قدیم ترین فٹبال مقابلوں میں سے ایک ڈورنڈ کپ 2021 کا انعقاد 5 ستمبر کو ہوگا، جو 3 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں واقع اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ کا 130واں ایڈیشن کھیلا جائے گا.
ڈورنڈ کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد 5 ستمبر سے کولکاتا میں ہوگا - ڈورنڈ کپ 2021
ایشیائی فٹبال کی تاریخ کا تیسرا قدیم ترین مقابلہ ڈورنڈ کپ 5 ستمبر کو کولکاتا میں ہوگا، یہ ڈورنڈ کپ کا 130واں ایڈیشن ہوگا۔ اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں کولکاتا کی ایس سی ایسٹ بنگال، موہن بگان اور محمڈن اسپورٹنگ کے علاوہ ملک کی دوسری ریاستوں کی مشہور ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔
مزید پڑھیں:India vs England 2nd Test: کے ایل راہل کی ناقابل شکست سنچری، پہلا دن بھارت کے نام
اس مرتبہ ٹورنامنٹ میں کولکاتا کی ایس سی ایسٹ بنگال، موہن بگان اور محمڈن اسپورٹنگ کے علاوہ ملک کی دوسری ریاستوں کی مشہور ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔
آئی ایف اے کے مطابق ٹورنامنٹ میں کل سولہ ٹیموں کی شرکت متوقع ہے۔ ان ٹیموں کو چار مختلف گروپوں میں تقسیم کیا جائے گا۔ گروپ میں ٹاپ دو ٹیمیں کوارٹر فائنل میں راؤنڈ میں پہنچیں گی۔ اس کے بعد سیمی فائنل اور تین اکتوبر کو فائنل میچ کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال فروری 2020 سے مغربی بنگال کے میدانوں میں کھیل کی سرگرمیاں معطل ہیں۔ رواں ماہ کے 17 اگست سے کلکتہ فٹبال لیگ کے میچوں کے ذریعہ کولکاتا اور اس کے اطراف کے اضلاع میں کھیل کی سرگرمیاں دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔