مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا سے متصل شمالی 24 پرگنہ کے بدھان نگر میں واقع سالٹ لیک اسٹیڈیم میں ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ ڈی میں آرمی ریڈ اور آسام رائفل کے درمیان دلچسپ مقابلہ آج دیکھنے کو ملا۔
ڈورنڈ کپ 2021: آرمی ریڈ نے آسام رائفل کو 1-4 سے دی شکست - آرمی ریڈ اور آسام رائفل کے درمیان دلچسپ مقابلہ
ڈورنڈ کپ 2021 کے گروپ ڈی کے ایک میچ میں آرمی ریڈ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسام رائفل کو 1-4 سے شکست دے دیا۔
کھیل کے 44 ویں منٹ پر سیمویل رابھا نے گول کرکے آسام رائفل کو ایک ایک گول کی برابری پر لا کر کھڑا کر دیا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر میچ کا اسکور 1-1 رہا۔ وہیں
دوسرے ہاف میں آرمی ریڈ کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے آسام رائفل کو میچ سے پوری طرح آؤٹ کلاس کر دیا۔ کھیل کے 65 ویں منٹ پر بکاش تھاپا نے گول کرکے آرمی ریڈ کی ٹیم کو 1-2 سے آگے کر دیا، حریف ٹیم میچ میں واپس آنے کے لئے تابڑ توڑ حملے کیے لیکن کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکا۔
مزید پڑھیں:ڈورنڈ کپ 2021: انڈین نیوی نے دہلی ایف سی کو 1-2 سے ہرایا
اسی درمیان کھیل کے 75 ویں منٹ پر سیشل نے پنالٹی کے ذریعہ جبکہ 82 ویں منٹ پر منگاکپن سریش نے ایک ایک گول کرکے آرمی ریڈ کو 1-4 کو سبقت دلائی۔
کھیل کے اختتام تک آرمی ریڈ کی ٹیم 1-4 گول کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے ڈورنڈ کپ 2021 میں بڑی جیت درج کی اور دوسرے راؤنڈ میں کوالیفائی کرنے کا روشن کر لیا۔