میٹ لائف اسٹیڈیم میں کھیلے گیے انٹرنیشنل چمپیئن کپ کے ایک میچ میں اسٹار کھلاڑیوں پر مشتمل رئیل میڈرڈ کو اٹلیٹکو میڈرڈ کے خلاف سخت چیلنج کا سامنا کرنا پڑا۔
کھیل کے پہلے منٹ پر ہی ڈئیگو کوسٹا نے گول کرکے اٹلیٹکو میڈرڈ کو ایک صفر کی سبقت دلا ئی۔ آٹھویں منٹ پر جوافلیکس نے گول کرکے اپنی ٹیم کو 0۔2 گول سے آ گے کردیا۔19 ویں منٹ پر اینجل کورا نے خوبصورت گول کرکے اٹلیٹکو کی سبقت 0۔3 کردی۔
تین صفر کی سبقت کے باوجود اٹلیٹکو میڈرڈ نے شاندار کھیل کاسلسلہ جاری رکھا۔کھیل کے 28 ویں منٹ پر ڈئیگو کوسٹا ایک بار پھر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اور گول کرکے اپنی ٹیم کو چار۔صفرسے سبقت دلا دی۔
پہلے ہاف کے اختتام سے قبل 45 ویں منٹ پر ڈئیگو کوسٹانے پنالٹی کو گول میں بدل کر اپنی ٹیم اٹلیٹکو میڈرڈ کو نہ صرف پانچ۔ صفر کی برتری دلائی بلکہ اپنا ہیٹ ٹڑک بھی مکمل کیا ۔