پرتگال فٹ بال ایسوسی ایشن نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کی ٹیم کے اسٹرئیکر کرسٹیانو رونالڈو کی کورونا رپورٹ مثبت آئی ہے۔
پانچ مرتبہ بیلون ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے رونالڈو کورونا مثبت ہونے کے بعد وہ قومی ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں اور اب وہ بدھ کے روز میچ نہیں کھیل پائیں گے۔
یہ خبر دیگر ٹیموں کے لیے بھی حیران کن ہے کیوں کہ رونالڈو نے نیشنز لیگ میں اسپین اور فرانس کے خلاف میچ کھیلا تھا اور اس کے کچھ ہی دن بعد وہ کورونا مثبت پائے گئے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ان دو میچوں کے دوران بہت سے دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ رابطے میں آئے تھے۔
پرتگالی فٹبال ایسوسی ایشن نے ایک بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ 'کرسٹیانو رونالڈو کورونا مثبت پائے گئےہیں اور اس کی وجہ سے وہ ٹیم سے الگ ہوگئے ہیں۔ اب وہ سویڈن کے خلاف نہیں کھیلے گا۔