یوروپیئن فٹ بال فیڈریشن یو ای ایف اے نے تمام فیڈریشنوں کو تجویز پیش کی ہے کہ وہ ایک بار پھر کھیل شروع ہونے کے بعد موجودہ گھریلو سیزن کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔
فی الحال دنیا بھر میں کورونا وائرس کے خدشات کے پیش نظر کھیلوں کو رد کر دیا گیا ہے۔
یو ای ایف اے کے فلیگ شپ یورو 2020 کو بھی اگلے سال کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ تمام ڈومیسٹک فٹبال لیگ غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردی گئی ہیں۔
یو ای ایف اے نے ایک بیان میں کہا 'یو ای ایف اے نے آج ویڈیو کنفرنسنگ کے توسط سے اپنی ایسوسی ایشنوں کے 55 ممبران سے ملاقات کی اور مارچ کے وسط میں تشکیل دیے گئے دو ورکنگ گروپس کے اختیارات کی تازہ اپڈٰیٹس پیش کی'۔
یو ای ایف اے نے کہا 'سبھی گھریلو کھیلوں کو کھیل شروع ہونے کے بعد جلد ختم کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔
کورونا وائرس کی وجہ سے پریمیر لیگ ، ایل اے لیگا، چیمپئنز لیگ، بنڈسلیگا جیسے بڑے گھریلو فٹ بال مقابلوں کو غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل اٹلی کے فٹ بال مقابلہ سیری اے کے عہدیداروں نے بھی کہا تھا کہ وہ 2019 -20 کی کیمپین کو دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
عہدیداروں نے کہا 'وہ سیزن ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں یہاں تک کہ انہیں بند دروازے کے اندر بھی کیوں نہ کھیلنا پڑے۔
لیگ کو کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیا گیا تھا ، اور اطالوی فٹ بال فیڈریشن پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ جب تک کورونا وائرس سے نجات نہیں ملتی ہے تب تک کھیل شروع نہیں کیے جائے گے۔
دنیا بھر میں کووڈ-19 کا قہر جاری ہے، اس بیچ متعد ممالک میں لاک ڈاؤن نافذ ہے، اور وائرس کے خدشات کے پیش نظر دنیا بھر میں کھیل متاثر ہیں۔