چیمپیئنز لیگ کا ایٹلیٹکو میڈرڈ اور لیورپول کا یہ مقابلہ دراصل اسپین میں ہونا تھا لیکن اسپین میں کورونا سے مچی تباہی کی وجہ سے عائد لاک ڈاؤن کے سبب اس کا انعقاد برطانیہ میں لیورپول کے انفیلڈ اسٹیڈیم میں کیا گیا جہاں اسپین سے ایٹلیٹکو میڈرڈ کے تین ہزار سے زیادہ پرستار مقابلہ دیکھنے پہنچے تھے۔
کورونا وائرس کے قہر کے درمیان اس میچ کے انعقاد سے متعلق لیورپول کی رکن پارلیمان ماریا ایگل نے جانچ کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ لیورپول میں کورونا سے موت کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس دوران برطانیہ میں لاک ڈاؤن کا کوئی اعلان نہیں ہوا تھا لیکن کورونا متاثرہ علاقے سے ہزاروں لوگوں کی لیورپول آنے پر کوئی نظر نہیں رکھی گئی اور پرستار مقابلے کے دوران اپنی ٹیم کی حمایت کرنے کے لئے ریستوران، ہوٹل اور دیگر جگہوں پر بھی گئے ہوں گے جس سے یہ وائرس تیزی سے اور پھیلا ہو گا ۔
اس مقابلے میں ایٹلیٹکو میڈرڈ نے لیورپول کو تین-دوسے شکست دی تھی۔ ایٹلیٹکو نے میڈرڈ میں پہلا مرحلہ ایک۔صفرسے جیتا تھا۔ ایٹلیٹکو نے دوسرے مرحلے کی جیت سے گزشتہ فاتح لیورپول کو مقابلے سے باہر کر دیا۔