اردو

urdu

ETV Bharat / sports

فرانس: پی ایس جی کی شکست متعدد مقامات پر ہنگامہ - پیرس سینٹ جرمین

چیمپئنز لیگ کے فائنل میں پہلی بار پہنچنے والے فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی) کی خطابی میچ میں بایرن میونخ کے ہاتھوں شکست کے بعد اس کے مداحوں نے جم کر ہنگامہ کیا جس کے بعد پولیس اور شائقین میں تصادم ہوا۔

PSG
PSG

By

Published : Aug 24, 2020, 11:10 PM IST

فرانس کے دارالحکومت پیرس کے چیمپسی میں واقع بیئر بار میں فائنل میچ دیکھنے والے شائقین کو ہٹانے کے لیے پولیس نے طاقت کا استعمال کیا کیوں کہ یہاں موجود شائقین نہ تو ماسک پہنے ہوئے تھے اور نہ ہی سماجی دوری پر عمل کر رہے تھے۔ جس کے بعد پی ایس جی کے مداحوں اور پولیس کے مابین جھڑپ ہوئی۔

اس کے علاوہ مغربی پیرس میں بھی پی ایس جی نے میچ دیکھنے کے لئے ٹیم کے ہوم اسٹیڈیم پارک ڈی پریزن میں دو اسکرینیں رکھی تھیں۔ حکومت کے رہنما خطوط کے مطابق 5 ہزار شائقین کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم بہت زیادہ ہجوم کی وجہ سے بہت سے شائقین میچ دیکھنے کے لئے نہیں آسکے۔

اس کے بعد مشتعل مداحوں نے اس کی وجہ سے چیخنا شروع کردیا۔ پولیس نے ان پر کنٹرول کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔

وسطی پیرس کے متعدد علاقوں میں پولیس شائقین کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں۔ اس کے بعد لوگوں نے متعدد کاروں کو آگ لگا دی۔ ہنگامہ دیکھ کر پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کے لئے لاٹھی چارج کیا۔ اس دوران ایک ویڈیو بھی منظر عام پر آئی ہے جس میں لوگ زیورات کی دکان لوٹتے ہوئے دکھائے گئے ہیں۔ تاہم پولیس کے پہنچنے کے بعد وہ موقع سے فرار ہوگئے۔

پولیس نے چمپئنز لیگ کے فائنل کے پیش نظر سکیورٹی کے سخت انتظامات پہلے ہی کر رکھے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details