چلی کا 4 جولائی کو پیرو کے خلاف سیمی فائنل مقابلہ ہوگا، جو اس ٹورنامنٹ میں چھپی رستم ٹیم ثابت ہوئی ہے اور اس نے کوارٹر فائنل میں خطاب کی مضبوط دعویدار یوروگوئے کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
چلی تاریخ رقم کرنا چاہے گی - کوپا امریکہ
کوپا امریکہ کے سیمی فائنل میں داخلہ حاصل کرنے والی ٹیم چلی اگر خطاب پر قبضہ کرتی ہے تو ارجنٹینا کے بعد لگاتار تین مرتبہ خطاب جیتنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی۔
چلی تاریخ رقم کرنا چاہے گی
چلی اگر کوپا امریکہ 2019 کا خطاب اپنے نام کرتی ہے تو وہ لگاتار تین خطاب حاصل کرنے والی دوسری ٹیم بن جائے گی، اس نے سنہ 2015 میں ارجنٹینا کو شکست دی تھی جبکہ سنہ 2016 میں بھی اس نے اارجنٹینا کو ہی ہرا کر خطاب کا دفاع کیا تھا۔
جبکہ ارجنٹینا نے سنہ 1945، سنہ 1946 اور سنہ 1947 میں مسلسل تین مرتبہ خطابی مقابلے میں جیت درج کی تھی۔