اردو

urdu

ETV Bharat / sports

اولیویئر گراؤڈ کے معاہدے میں توسیع - اولیویئر گراؤڈ

چیلسی کے اسٹار کھلاڑی 32 سالہ اولیویئر گراؤڈ کا معاہدہ ایک سال کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، اب وہ 2020 کے سیزن میں بھی کلب کی نمائندگی کریں گے۔

اولیویئر گراؤڈ کے معاہدے میں توسیع

By

Published : May 25, 2019, 2:21 PM IST

انگلش کلب چیلسی نے فرانسیسی اسٹرائیکر اولیویئر گراؤڈ کے معاہدہ کو بڑھا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'میں نئے معاہدے پر دستخط کرکے بہت خوش ہوں، میں چیلسی ٹیم میں مزید ایک سال کے لیے رہنا چاہتا تھا اور میں نے آغاز سے ہی خود کو اس ٹیم کو خاندان کا حصہ مانا ہے اور مجھے امید ہے کہ ہم مزید ٹرافی جیت جائے گا۔

کلب کے ساتھ اولیویئر گراؤڈ کا معاہدہ اگلے سیزن کی شروعات سے پہل ختم ہو جاتا اور وہ کسی دوسری ٹیم میں شامل ہوسکتے تھے۔

اولیویئر گراؤڈ نے اب تک چیلسی کی جانب سے کھیلے گئے 62 مقابلوں میں 17 گول کئے ہیں۔

انہوں نے اس سیزن یوروپا لیگ میں ٹیم کے لیے 13 میچوں میں 10 گول کئے ہیں اور تین گول میں معاونت کی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details