مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے ایسٹ بنگال گراؤنڈ میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیر ڈویژن گروپ بی میں یونائٹیڈ ایس سی اور ساؤدرن سمیتی کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔
کلکتہ فٹبال لیگ 2021: ساؤدرن سمیتی پر یونائٹیڈ ایس سی کی جیت - کلکتہ فٹبال لیگ 2021
تارک ہمبرم کے فیصلہ کن گول کی بدولت یونائٹیڈ ایس سی نے ساؤدرن سمیتی کو ایک دلچسپ مقابلے میں 0-1 سے شکست دے کر ایک اہم مقابلہ جیت لیا۔
مزید پڑھیں:ڈورنڈ کپ 2021: آرمی ریڈ نے آسام رائفل کو 1-4 سے دی شکست
کھیل کے انجوری ٹائم تک ساؤدرن سمیتی اسکور کو برابر کرنے کی بھر پور کوشش کی لیکن حریف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے میں ناکام رہی۔ یونائٹیڈ ایس سی نے ایک صفر کی سبقت برقرار رکھتے ہوئے کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے ایک اہم میچ میں جیت درج کرکے پوائنٹس ٹیبل میں چوتھی پوزیشن پر پہنچ گئی۔
کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پوائنٹ ٹیبل میں محمڈن اسپورٹنگ اور بی ایس ایس اسپورٹنگ 7-7 پوائنٹ کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہے۔