مغربی بنگال کے شمالی 24 پرگنہ کے نئی ہٹی میں واقع بنکم چند فٹبال اسٹیڈیم میں یونائٹیڈ ایس سی اور کلکتہ کسٹم کی ٹیمیں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے ایک اہم میچ میں آمنے سامنے ہوئیں۔
یونائٹیڈ ایس سی اور کلکتہ کسٹم کی ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ پہلے ہاف کے اختتام تک یونائٹیڈ ایس سی اور کلکتہ کسٹم کے درمیان برتری حاصل کرنے کی جنگ جاری رہی لیکن اس میں کسی کو کامیابی نہیں ملی اور میچ کا اسکور 0-0 رہا۔
دوسرے ہاف میں یونائٹیڈ ایس سی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کھیل کے 64 ویں منٹ پر ڈینس ڈواڈا کے گول کی بدولت ایک صفر کی سبقت حاصل کر لی۔ کھیل کے 75 ویں منٹ پر تارک ہمبرم نے گول کرکے یونائٹیڈ ایس سی کو 0-2 کی سبقت دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔