مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا کے جنوب میں واقع رابندر سرور اسٹیڈیم میں کلکتہ فٹبال لیگ 2021 کے پریمیر ڈویژن گروپ اے میں کھیلے گئے میچ میں کلکتہ کسٹم اور ٹالی گنج اگرامی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوئیں۔
دونوں ٹیموں کلکتہ کسٹم اور ٹالی گنج اگرامی نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور میچ پر دبدبہ قائم کرنے کی کوشش کی.
کھیل کے شروعات سے ہی دونوں ٹیموں کے درمیان ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کے لئے پے در پے حملے جاری رکھیں.
کھیل کے 17 ویں منٹ پر الوکیوس متھویز نے گول کرکے کلکتہ کسٹم کو ایک- صفر کی سبقت دلائی مگر کھیل کے 26 ویں منٹ پر گگن دیپ نے گول کرکے ٹالی گنج اگرامی کو ایک- ایک کی برابری پر لاکھڑا کر دیا.
کھیل کے 33 ویں منٹ پر گاٹچ نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے گول کیا اور کلکتہ کسٹم کو 1-2 کی سبقت دلائی.
کلکتہ فٹبال لیگ 2021: کلکتہ کسٹم کی ٹالی گنج اگرامی پر شاندار جیت
کلکتہ کسٹم نے ٹالی گنج اگرامی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں پہلی جیت درج کی۔
یہ بھی پڑھیں:
کولکاتا: ضرورت مندوں میں کھانا تقسیم کیا گیا
مگر کھیلے 39 ویں منٹ پر نائجیریائی فٹبالر جرسٹوفر نے پنالٹی کو گول میں تبدیل کرکے ٹالی گنج اگرامی کو ایک بار پھر 2-2 کی برابری پر لاکھڑا کر دیا.
پہلے ہاف کے اختتام تک دونوں ٹیموں کی جانب سے مزید گول کرنے کی گئی مگر کسی کو اس مقصد میں کامیابی نہیں ملی اور میچ کا اسکور 2-2 رہا.
دوسرے ہاف میں بھی دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کا سلسلہ جاری رہا. دونوں جانب سے زبردست تحریکیں دیکھنے کو ملیں.
کھیل کے اختتام سے قبل 89 ویں منٹ پر رابی ہنسدا نے گول کرکے کلکتہ کسٹم کو 3-2 گول کی جیت میں اہم رول ادا کیا.
کلکتہ کسٹم نے ٹالی گنج اگرامی کو ایک دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے میں 2-3 گول سے شکست دے کر کلکتہ فٹبال لیگ 2021 میں پہلی جیت درج کی اور لیگ ٹیبل میں پیش قدمی کی.