برازیل کے سیری اے فٹ بال ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کلب سیارا نے مجموعی طور پر 148 افراد کا کرونا ٹیسٹ کرایا ، جس میں کھلاڑی ، کوچ اور عملہ بھی شامل ہے۔
اس میں سے 17 افراد کورونا سے متاثر ہوئے پائے گئے ہیں اور 7 افراد پر شبہ ظاہر کیا گیا ہے جن کی ابھی تک اطلاع نہیں ہے۔
برازیلین فٹ بال کلب کے 17 ارکان کورونا سے متاثر کلب کے ڈاکٹر ، جی پائیرس نے کہا کہ جو افراد کورونا سے متاثر ہیں یا انھیں کورونا ہونے کا شبہ ہے ان کو الگ تھلگ رکھا گیا ہے اور ان لوگوں کا علاج جاری رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 23 کھلاڑیوں کے ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور یہ کھلاڑی تربیت کر سکتے ہیں۔
برازیل میں کورونا کے خطرہ کی وجہ سے فٹ بال کی سرگرمیاں مارچ سے ملتوی کردی گئیں۔ برازیل کی سیری اے چمپین شپ مئی میں ہونا تھی
لیکن اسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ برازیل میں اب تک 616000 کورونا کے کیسز ہیں اور یہاں 34000 سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔