اردو

urdu

ETV Bharat / sports

میسی ایک حیرت انگیز کھلاڑی ہیں: لیجینڈ پیلے - خوشگوار احساس

برازیل کے لیجنڈری فٹ بالر پیلے نے ارجنٹینا اور بارسلونا کلب کے اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کی تعریف کی ہے جو کیریئر کے 700 گول کے ساتھ ایلیٹ کلب میں داخل ہوگئے ہیں۔

لیجنڈ پیلے نے میسی کی تعریف
لیجنڈ پیلے نے میسی کی تعریف

By

Published : Jul 3, 2020, 7:00 PM IST

پیلے نے جمعرات کو انسٹاگرام پر لکھا کہ '700 گول کلب میں خوش آمدید، آپ کو کھیلتے ہوئے دیکھنا ایک خوشگوار احساس ہے اور اس احساس کیلئے آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ آپ حیرت انگیز کھلاڑی ہیں۔

لیجنڈ پیلے نے میسی کی تعریف

کرشمائی اسٹرائیکر میسی نے 50 ویں منٹ میں پنالٹی پر اٹلیٹیکو میڈرڈ کے خلاف لا لیگا فٹ بال چمپئن شپ میں گول کیا اور 2-2 سے ڈرا کھیلا جو ان کی بارسلونا اور ارجنٹینا کے لئے 700 واں گول ہے۔ انہوں نے اپنے 862 ویں آفیشل میچ میں یہ ریکارڈ حاصل کیا۔

میسی نے اپنے کلب اور ملک کے لئے اپنے 16 سالہ کیریئر میں 700 گول اسکور کیے ہیں۔ بارسا کے موجودہ کپتان نے یکم مئی سنہ 2005 کو بارسلونا کے لئے پہلا گول اسکور کیا جبکہ ارجنٹینا کی قومی ٹیم کے کپتان نے مارچ 2006 میں کروشیا کے خلاف اپنے ملک کے لئے پہلا گول کیا۔

مزید پڑھیں:

انگلش کرکٹ انتظامیہ کی سخت ترین پروٹوکول کی تیاری

میسی 700 گول اسکور کرنے والے فٹ بال کی تاریخ کے ساتویں کھلاڑی ہیں۔ آسٹریا کے اسٹرائیکر جوزف بیکن کے 805 گول، بارسلونا کے سابق اسٹار روماریو کے 772 گول، برازیل کے پیلے کے 767 گول، ریال میڈرڈ کے فارورڈ پسنک پوسکاس کے 746، جرمنی کے جیرڈ مولر کے 735 گول اور پرتگال اور جووینٹس کے رونالڈو کے 728 گول ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details