اردو

urdu

ETV Bharat / sports

محمڈن اسپورٹنگ کا ایک اور میچ ڈرا - تراؤ ایف سی

کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے آئی لیگ کے اہم میچ میں راؤنڈ گلاس پنجاب کے خلاف ڈرا کا سامنا کرنا پڑا۔ دونوں ہی ٹیموں نے پے در پے حملوں کی بدولت مخالف ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے کی کامیاب کوشش تو کی لیکن گول کرنے میں ناکام رہیں۔

محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ڈرا پر ختم
محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ڈرا پر ختم

By

Published : Jan 25, 2021, 10:01 AM IST

محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ڈرا پر ختم

مغربی بنگال ندیا ضلع کے کلیانی میونسپل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے ایک میچ میں میزبان محمڈن اسپورٹنگ اور مہمان ٹیم راؤنڈ گلاس پنجاب آمنے سامنے ہوئیں۔ دونوں ٹیمیں جیت کے حصول کے ارادے سے ڈے نائٹ میچ میں نبرد آزما ہوئیں۔ دوںوں ہی ٹیموں نے جارحانہ انداز میں کھیل کا آغاز کیا۔ میزبان ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے میچ میں جارحانہ حکمت عملی کے تحت راؤنڈ گلاس پنجاب کو مغلوب بنانے کی کوشش کی۔

محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ڈرا پر ختم

سیاہ سفید جرسی والی ٹیم محمڈن اسپورٹنگ نے پے در پے حملوں کی بدولت مہمان ٹیم کی دفاعی دیوار میں شگاف ڈالنے کی کامیاب کوشش تو کی لیکن گول کرنے میں ناکام رہی۔ مہمان ٹیم راؤنڈ گلاس پنجاب کی طرف سے بھی چند عمدہ کوششیں دیکھنے کو ملیں مگر وہ بھی سبقت حاصل کرنے میں ناکام رہی۔ اس طرح پہلے ہاف میں میچ کا اسکور 0-0 سے برابر رہا۔

محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ڈرا پر ختم

دوسرے ہاف میں بھی محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا۔ کھیل کے اختتام تک دونوں ٹیموں کے درمیان برتری کی جنگ جاری رہی لیکن کسی کو گول کرنے میں کامیابی نہیں ملی اور آئی لیگ کا دلچسپ میچ 0-0 سے ڈرا ہو گیا۔ اس طرح دونوں ہی ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ پر اکتفا کرنا پڑا۔

محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ڈرا پر ختم

آئی لیگ کے پوائنٹس ٹیبل میں چرچل برادرس تین میچوں میں سات پوائنٹ کے ساتھ پہلی پوزیشن پر ہے جبکہ تراؤ ایف سی اور محمڈن اسپورٹنگ کی ٹیمیں بالترتیب چھ چھ پوائنٹس کے ساتھ ساتھ دوسرے اور تیسرے مقام پر ہیں۔ رییل کشمیر ایف سی کی ٹیم تین میچوں میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر ہے۔

محمڈن اسپورٹنگ اور راؤنڈ گلاس پنجاب ٹیموں کے درمیان دلچسپ میچ ڈرا پر ختم

ABOUT THE AUTHOR

...view details