ڈيالو نے کہا کہ میرے لیے پیرس سینٹ جرمین جیسے معروف کلب کے ساتھ وابستہ ہونا اعزاز کی بات ہے، یہ میرے لیے بہت ہی خوشی کی بات ہے اور میں کلب کے لیے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرعزم ہوں۔
فرانس کے اس 23 سالہ ڈیفنڈر موناکو یوتھ اکیڈمی سے منسلک تھے اور تین سیشن میں 19 میچ کھیل چکے ہیں جس میں سنہ 2017 میں اپنی ٹیم کے لیے لیگ ون خطاب جیتنا بڑی کامیابی رہی ہے۔
اس کے بعد ڈيالو مینز 5 سے وابستہ ہوگئے تھے اور وہاں انہوں نے 30 میچ کھیلے جس میں محض تین ہی گول کر سکے تھے، ان کی کارکردگی کی بدولت بوروس ڈورٹمنڈ نے سنہ 2018 میں ان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا۔