اردو

urdu

ETV Bharat / sports

نیمار سمیت 3 کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر

فرانس کے مشہور کلب پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) میں شامل برازیل کے مشہور فٹبالر نیمار سمیت کلب کے 3 کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار ہو گئے ہیں۔

3 players including Neymar infected with corona virus
نیمار سمیت 3 کھلاڑی کورونا وائرس سے متاثر

By

Published : Sep 4, 2020, 8:00 PM IST

پی ایس جی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 'پیرس سینٹ جرمن کے تین کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آگئے ہیں اور وہ صحت کے پروٹوکول پر عمل کریں گے۔'

انہوں نے کہا کہ 'تمام کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف آنے والے دنوں میں ٹیسٹ کے عمل سے گزریں گے۔'

البتہ ذرائع نے تصدیق کی کہ ان تینوں کھلاڑیوں میں نیمار بھی شامل ہیں جبکہ دیگر دو کھلاڑیوں میں اینجل ڈی مریا اور لیانڈرو پیریڈیس کے ٹیسٹ بھی مثبت آئے ہیں۔ چمپیئنز لیگ کے فائنل میں بایرن میونخ کے ہاتھوں شکست کے بعد پی ایس جی کے کھلاڑی اسپین میں جزیرے پر چھٹیاں منانے کے لیے گئے تھے اور ممکنہ طور پر وہیں وائرس کا شکار ہوئے۔

اس خبر کے بعد فرانسیسی چمپیئن کلب مشکلات کا شکار ہو گیا ہے جسے اگلے ہفتے سے لیگ میں اپنی مہم کا آغاز کرنا ہے۔ البتہ اب 10 ستمبر کو شیڈول اس میچ کو ملتوی کیے جانے کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details