ہرارے:زمبابوے کے کپتان کریگ ارون، بلیسنگ مزربانی، ٹنڈائی چٹارا اور ویلنگٹن مساکڈزا بھارت کے خلاف ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ سیریز میں ٹیم کی کپتانی کرنے والے ریگیس چکابوا اروِن کی غیر موجودگی میں ایک بار پھر کپتان کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے۔
اروائن ہیمسٹرنگ انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہیں، جبکہ مزربانی، چٹارا اور مساکڈزا بھی چوٹ کی وجہ سے باہر ہیں۔ سیریز کا آغاز 18 اگست سے ہوگا اور تینوں میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: KL Rahul to lead India vs Zimbabwe : کے ایل راہل مکمل طور پرفٹ، زمبابوے دورے پر ٹیم کی کپتانی کریں گے