لندن: ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے آخری ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھارتی بلے باز ویراٹ کوہلی اور رہانے پر تاریخی اننگز کھیل کر ٹیم کو جیت دلانے کی ذمہ داری ہوگی۔ آسٹریلیا نے بھارت کو 444 رنز کا ہدف دیا ہے۔ چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پر بھارت نے 3 وکٹوں پر 164 رنز بنا لیے تھے۔ بھارت کو ابھی 280 رنز درکار ہیں۔کوہلی (44) اور رہانے (20) کریز پر ہیں۔
پانچویں دن کا پہلا گھنٹہ بہت اہم ہونے والا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اگر بھارتی ٹیم 444 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتی ہے تو یہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بڑا رنز چیس ہوگا، جو کہ ناممکن ہے لیکن کرکٹ غیر یقینی صورتحال کا کھیل ہے، اس کھیل میں کبھی بھی کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
بتا دیں کہ دوسری اننگز میں آسٹریلیا نے 270/8 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کر دی تھی۔ پہلی اننگز کی بنیاد پر آسٹریلیا کو 173 رنز کی برتری حاصل تھی۔ جس کی وجہ سے آسٹریلیا نے بھارت کے سامنے 444 کا ہدف دیا تھا۔ بھارت نے پہلی اننگز میں 296 رنز بنائے تھے۔ آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 469 رنز بنائے تھے۔