اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Cricketer Wriddhiman Saha: ردھیمان ساہا بنگال کی جانب سے نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم - مغربی بنگال کی خبر

بھارتی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر اور بلے باز ردھیمان ساہا بنگال کی جانب سے دوبارہ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ انہوں نے بنگال رنجی ٹیم کے کوچ ارون لال کی بات ماننے سے انکار کر دیا۔ Wriddhiman Saha Not Play for Bengal Anymore

ردھیمان ساہا بنگال کی جانب سے نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم
ردھیمان ساہا بنگال کی جانب سے نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم

By

Published : Jun 3, 2022, 3:44 PM IST

مغربی بنگال کی رنجی ٹرافی ٹیم کے مایہ ناز وکٹ کیپر اور بلے باز ردھیمان ساہا اور کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے رکن کے درمیان تنازع شدت اختیار کر چکا ہے۔ بات اس قدر بگڑ چکی ہے کہ ردھیمان ساہا نے بنگال کرکٹ ٹیم کی جانب سے دوبارہ نہ کھیلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے دوسری ریاست کا رخ کرنے کا من بنا لیا ہے۔ ساہا نے کہا کہ بنگال کی جانب سے دوبارہ نہ کھیلنے کے فیصلے پر قائم ہیں۔ انہوں نے بنگال رنجی ٹیم کے کوچ ارون لال کی بات ماننے سے انکار کر دیا ہے۔ ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں اپنی فرنچائزی ٹیم گجرات لائنس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ آئی پی ایل 2022 میں ان کی کارکردگی توقع کے مطابق نہیں رہی جس کی وجہ سے انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ Wriddhiman Saha Not Play for Bengal Anymore

چوٹ کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم سے باہر رہنے والے وکٹ کیپر اور بلے باز ردھیمان ساہا نے کہا کہ وہ رنجی ٹرافی ناک آؤٹ مرحلے میں بنگال کی جانب سے نہیں کھیلیں گے۔ وہ اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔ انہوں نے دوسری ریاست کی جانب سے کھیلنے کا ارادہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال سے این او سی No Objection Certificate جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔ این او سی ملنے کے بعد ہی وہ دوسری ریاست کی جانب سے کھیلنے کا فیصلہ کریں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ کسی کی بات ماننے اور نا ماننے کا کوئی سوال ہی نہیں ہے۔ وہ رنجی ٹرافی کے ناک آؤٹ مرحلے میں بنگال کی جانب سے کھیلنا نہیں چاہتے ہیں۔ یہ ان کا ذاتی فیصلہ ہے، فیصلہ بدلنے کے لیے مجبور نہ کیا جائے۔ دوسری طرف بنگال رنجی ٹرافی ٹیم کے کوچ ارون لال نے کہا کہ ردھیمان ساہا کو فون کرکے رنجی ٹرافی کے میچوں میں بنگال کی نمائندگی کرنے کی اپیل کی ہے لیکن انہوں نے بات ماننے سے انکار کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

India vs South Africa T20 Series: جنوبی افریقہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دہلی پہنچی، نو جون کو پہلا مقابلہ

کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے کہا کہ ردھیمان ساہا اگر این او سی جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں تو این او سی جاری کر دیا جائے گا۔ سی اے بی نے ردھیمان ساہا سے بنگال رنجی ٹیم کی نمائندگی کرنے کی گزارش کی ہے۔ واضح رہے کہ ردھیمان ساہا نومبر 2007 میں بنگال کی جانب سے رنجی ٹرافی مقابلے میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ ردھیمان ساہا نے اب تک 122 فرسٹ کلاس میچوں میں بنگال کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details