اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Wriddhiman Saha to Represent Tripura: ردھیمان ساہا تریپورہ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے

مغربی بنگال کے سابق وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا 2022-23 کے گھریلو سیزن میں تریپورہ کے لیے کھیلتے نظر آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی وہ ٹیم کے مینٹور کا کردار بھی ادا کریں گے۔ انہوں نے جمعہ کو اگرتلہ میں معاہدے پر دستخط کیے۔ امکان ہے کہ انہیں کپتان بھی بنایا جائے گا۔ Wriddhiman Saha Chooses Tripura for Domestic Season

Wriddhiman Saha to Play for Tripura
ردھیمان ساہا تریپورہ کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلیں گے

By

Published : Jul 10, 2022, 12:49 PM IST

وکٹ کیپر بلے باز ردھیمان ساہا ڈومیسٹک کرکٹ میں اب تریپورہ کی نمائندگی کریں گے، ساہا گزشتہ ایک ماہ سے زیادہ عرصے سے تریپورہ کے ساتھ بات چیت کر رہے تھے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن سے این او سی ملنے کے بعد چیزیں صرف رسمی رہ گئیں تھیں۔ ساہا آئندہ سیزن سے پہلے تیاری کیمپ میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں، جو ستمبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ Wriddhiman Saha to Represent Tripura in Domestic Cricket

37 سالہ ساہا نے 122 فرسٹ کلاس میچ کھیل کر 41.98 کی اوسط سے 6423 رنز بنائے ہیں۔ اس میں ان کے 40 ٹیسٹ کریئر میں 30 کے قریب کی اوسط سے بنائے گئے 1354 رن بھی شامل ہیں۔ وہ اب تک 13 سنچریاں اور 38 نصف سنچریاں بنا چکے ہیں۔ ساہا نے آخری بار نومبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلا تھا۔ اس کے بعد انہیں بھارتی ٹیم انتظامیہ نے واضح طور پر بتایا کہ وہ مستقبل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ اس کے باوجود ساہا نے تمام طرز کی کرکٹ میں کھیلنا جاری رکھنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وہ فی الحال آئی پی ایل چیمپئن گجرات ٹائٹنز کا حصہ ہیں جس کے لیے انہوں نے 11 اننگز میں 132.32 کے اسٹرائیک ریٹ سے 317 رنز بنائے تھے۔

پچھلے سیزن میں، تریپورہ نے اپنے گروپ میں سرفہرست رہتے ہوئے 50 اوور کی وجے ہزارے ٹرافی کے ناک آؤٹ میں جگہ بنائی تھی۔ تاہم، وہ سید مشتاق علی ٹی20 ناک آؤٹ میں جگہ بنانے سے محروم رہے۔ انہیں رنجی ٹرافی میں تین میچوں میں صرف ایک پوائنٹ ملا تھا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details