نئی دہلی: بھارتی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ 2023 کا اپنا دوسرا میچ 11 اکتوبر کو دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں افغانستان کے ساتھ کھیلنے جا رہی ہے۔ اس میچ میں بھی بھارتی شائقین کو ایک بار پھر ٹیم انڈیا کے سپر اسٹار بلے باز ویراٹ کوہلی سے شاندار کارکردگی کی امید ہوگی۔
ویراٹ کوہلی دہلی کے رہنے والے ہیں اور جب سے انہوں نے اپنا کرکٹ کیریئر شروع کیا ہے تب سے وہ اسی گراؤنڈ پر کھیل رہے ہیں۔ اب ویراٹ کو ایک بار پھر بھارت کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے اپنے ہوم گراؤنڈ پر شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔
ورلڈ کپ 2023 کے پہلے میچ میں ویراٹ کوہلی نے آسٹریلیا کے خلاف مشکل حالات میں محتاط انداز سے بیٹنگ کی اور 85 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ اب ایک بار پھر شائقین کو کوہلی سے ان کے ہوم گراؤنڈ پر بہترین کارکردگی کی امید ہے۔ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں کھیلتے ہوئے ویراٹ کوہلی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں ویراٹ کی شاندار کارکردگی
ویراٹ کوہلی نے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں 2009 سے 2019 تک ون ڈے فارمیٹ میں 7 میچز کی 6 اننگز میں 222 رنز بنائے ہیں۔ جس میں 1 سنچری اور 1 نصف سنچری بھی شامل ہے۔ اپنے ہوم گراؤنڈ پر وراٹ کا سب سے زیادہ اسکور 122 ناٹ آؤٹ رہا ہے۔ اس گراؤنڈ پر کوہلی کی اوسط 44.40 رہی ہے جبکہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 81.51 ہے۔اس کے ساتھ ہی ویراٹ کوہلی اس گراؤنڈ پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے پانچویں بلے باز ہیں۔
ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز
سچن تندولکر نے اس گراؤنڈ پر ون ڈے فارمیٹ میں سب سے زیادہ رنز بنائے ہیں۔ سچن کے نام 8 میچوں میں 300 رنز ہیں۔ جبکہ محمد اظہر الدین 7 میچوں میں 267 رنز بنا کر دوسرے نمبر پر ہیں اس کے علاوہ مہندر سنگھ دھونی اس فہرست میں 9 میچوں میں 260 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ 3 میچوں میں 245 رنز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں اور اگر ویراٹ کوہلی اس گراؤنڈ پر 78 رنز بنانے میں کامیاب ہوجاتے ہیں تو وہ ون ڈے فارمیٹ میں ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: