اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Pakistan Vs South Africa پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

چنئی کے ایم اے چید مبرم اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 ویں میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو ورلڈ کپ میں برقرار رہنے کے لئے آج کے میچ کیں کسی بھی قیمت پر جیت درج کرنی پوگی, ورنہ ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گا۔

پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ
پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 27, 2023, 2:27 PM IST

چنئی:آئی سی سی ورلڈ کپ کے 26 واں میچ آج چنئی میں واقع ایم اے چیدمبرم اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔آج کے میچ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔پاکستان کی کرکٹ ٹیم اس وقت پوائنٹ ٹیبل میں چار پوائنٹ کے ساتھ چھٹی پوزیشن پر ہے جبکہ جنوبی افریقہ 8 پوائنٹ کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آج دلچسپ میچ متوقع ہے۔ پاکستان کی شکست اسے ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر مجبور کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ 24 سال بعد ورلڈ کپ کے کسی میچ میں پاکستان کو شکست دینے کے ارادے سے میدان میں اترے گا۔

ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے مقابلے:

پاکستان کے خلاف ون ڈے میں جنوبی افریقہ کا ریکارڈ بہت شاندار ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان مجموعی طور پر 82 ون ڈے میچز کھیلے گئے جن میں سے جنوبی افریقہ نے 51 میں کامیابی حاصل کی ہے۔ لیکن کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کا ریکارڈ شاندار ہے۔ پاکستان 1999 کے بعد ون ڈے ورلڈ کپ کے کسی بھی میچ میں جنوبی افریقہ سے نہیں ہارا ہے۔ ورلڈ کپ 2023 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے جنوبی افریقہ کی نظریں آج 24 سال سے جاری خشک سالی کو ختم کرنے پر ہوں گی۔

پچ رپورٹ:

چنئی کی پچ عام طور پر اسپنرز کے لیے مددگار ہوتی ہے۔ لیکن آج جس پچ پر یہ میچ کھیلا جائے گا وہ دیگر پچوں کے مقابلے تیز ہے۔اس سے تیز گیند بازوں کو مدد ملے گی۔ پروٹیز تیز گیند باز اس پچ پر تباہی مچا سکتے ہیں۔ تاہم ایسا نہیں ہے کہ پچ اسپنرز کو مواقع فراہم نہیں کرے گی۔ اس پچ پر ٹاس جیتنے کے بعد کپتان پہلے بولنگ کرنا چاہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ICC World Cup 2023 کیا جنوبی افریقہ پاکستان سے ہارنے کا طلسم توڑ پائے گا؟

پاکستان کے لیے میچ میں کرو یا مرو کی صورتحال ہے کیونکہ ایک غلطی انہیں لیگ مرحلے سے ہی ٹورنامنٹ سے باہر کر سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی جنوبی افریقہ کی نظریں پاکستان کو شکست دے کر پوائنٹس ٹیبل میں سرفہرست ہونے پر ہوں گی۔افغانستان کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستانی کرکٹ ٹیم پر ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے سے ہی باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details