اردو

urdu

ETV Bharat / sports

World Cup 2023 پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے افغانستان کو ہرانا ہوگا - ورلڈ کپ میں پاک افغان میچ

پاکستان نے ورلڈ کپ میں چار میچ کھیلے ہیں جس میں سے اسے دو میں جیت اور آخری دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں۔ پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے افغانستان کو ہرانا ہوگا۔ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میں اب تک سات میچ کھیلے جا چکے ہیں اور تمام میچز میں پاکستان کو کامیابی ملی ہے۔

World Cup 2023, Pakistan Afghanistan match preview
پاکستان کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے افغانستان کو ہرانا ہوگا

By UNI (United News of India)

Published : Oct 22, 2023, 4:52 PM IST

چنئی: آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے پاکستان کو پیر کو ہونے والے میچ میں افغانستان کو شکست دینی ہوگی۔ چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں کل کھیلا جانے والا ورلڈ کپ کا 22 واں میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے لیے اہم ہے۔ افغانستان ورلڈ کپ میں الٹ پھیر کرتے ہوئے عالمی چیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے چکا ہے۔ ایسی صورت حال میں اگر افغانستان کوئی اپ سیٹ کرتا ہے تو وہ سیمی فائنل کی دوڑ میں موجود رہے گا۔

پاکستان نے ورلڈ کپ میں چار میچ کھیلے ہیں جس میں سے اسے دو میں جیت اور آخری دو میچوں میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پوائنٹس ٹیبل میں پاکستان کے چار پوائنٹس ہیں۔ دوسری جانب افغانستان نے اس ورلڈ کپ میں چار میچ کھیلے ہیں اور اسے صرف ایک میچ میں جیت حاصل ہوئی ہے۔ افغانستان ٹیبل میں دو پوائنٹس کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے اہم ہے۔

ورلڈ کپ میں اب تک کھیلے گئے میچوں میں پاکستانی ٹیم کی بولنگ انتہائی ناقص رہی ہے۔ یہ میچ جیتنے کے لیے پاکستان کو گیندبازی اور بلے بازی دونوں سطحوں پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھی ابھی تک کوئی بڑی اننگ کھیلنے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔ ایسے میں انہیں ٹیم کو سیمی فائنل کی دوڑ میں برقرار رکھنے کے لیے اس اہم میچ میں بہتر کارکردگی دکھانی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:

چنئی کی پچ پر نظر ڈالی جائے تو یہ اسپن گیند بازوں کے لیے کافی مددگار سمجھی جاتی ہے۔ ایسی صورت حال میں راشد خان، محمد نبی اور مجیب الرحمان کسی بھی وقت میچ کا رخ موڑ سکتے ہیں۔ پاکستان کو فیلڈنگ پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی۔ انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں بہت سے کیچز چھوڑے تھے۔ اگر اعدادوشمار کی بات کی جائے تو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک روزہ کرکٹ میں اب تک سات میچ کھیلے جا چکے ہیں۔ پاکستان نے یہ تمام میچ جیتے ہیں۔ ون ڈے ورلڈ کپ میں دونوں ٹیموں کے درمیان صرف ایک میچ کھیلا گیا ہے۔ 2019 کے عالمی کپ میں کھیلا گیا یہ میچ پاکستان نے تین وکٹوں سے جیتا تھا۔

افغانستان اسکواڈ: حشمت اللہ شاہدی (کپتان)، رحمان اللہ گرباز (وکٹ)، ابراہیم زدران، ریاض حسن، رحمت شاہ، نجیب اللہ زدران، محمد نبی، اکرام علی خیل (وکٹ کیپر)، عظمت اللہ عمرزئی، راشد خان، مجیب الرحمان، نور احمد، فضل الحق فاروقی، عبدالرحمن اور نوین الحق۔

پاکستان اسکواڈ: بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، سعود شکیل، افتخار احمد، سلمان علی آغا، محمد نواز، اسامہ میر، حارث رؤف، حسن علی، شاہین آفریدی اور محمد وسیم۔ (یو این آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details