اردو

urdu

ETV Bharat / sports

World Cup 2023 محمد شامی ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے تیسرے کامیاب ترین گیندباز

ورلڈ کپ 2023 میں اپنا پہلا میچ کھیل رہے محمد شامی نے اپنے پہلے اوور کی پہلی گیند پر وکٹ لے کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ محمد شامی ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بھارت کی تیسرے گیندباز بن گئے ہیں۔

mohammed shami becomes third most wicket taker for India in odi world cup history
محمد شامی ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے تیسرے کامیاب ترین گیندباز

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 22, 2023, 6:03 PM IST

Updated : Oct 22, 2023, 8:50 PM IST

دھرم شالہ: ورلڈ کپ 2023 کا 21 واں میچ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان دھرم شالہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے۔ ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کا یہ پانچواں میچ ہے۔ اب تک ٹیم انڈیا نے 4 میچ کھیلے ہیں اور چاروں میچ میں جیت درج کی ہے۔ دھرم شالہ میں ہونے والے اس میچ میں بھارت جیت درج کرپاتا ہے یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن اس میچ میں محمد شامی نے ایک بڑا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ شامی نے اس میچ میں 10 اوورز میں 55 رنز دے کر کل 5 وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

محمد شامی ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے تیسرے سب سے کامیاب گیند باز بن گئے ہیں۔ اس میچ میں محمد شامی کو شاردول ٹھاکر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا اور میچ میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے دائیں ہاتھ کے اوپنر ول ینگ کو اپنی پہلی ہی گیند پر 17 رنز پر آؤٹ کرکے بھارت کی جانب سے ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے تیسرے گیندباز بن گئے ہیں۔ شامی کے نام 12 میچوں میں 36 وکٹیں ہیں۔

ونڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے کامیاب ترین گیندباز

  • ظہیر خان 23 میچ میں 44 وکٹ
  • جواگل سریناتھ 33 میچ میں 44 وکٹ
  • محمد شامی 12 میچ میں 36 وکٹ
  • انیل کمبلے 18 میچ میں 31 وکٹ
  • جسپریت بمراہ 14 میچ میں 28 وکٹ

شامی نے سابق بھارتی لیگ اسپنر انیل کمبلے کو پیچھے چھوڑتے ہوئے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ انیل کمبلے 18 میچوں میں 31 وکٹیں لے کر ورلڈ کپ میں بھارت کی طرف سے تیسرے کامیاب بولر تھے۔ قابل ذکر ہے کہ ظہیر خان نے ون ڈے ورلڈ کپ کی تاریخ میں بھارت کے سب سے کامیاب گیندباز رہے ہیں۔ ظہیر خان نے 23 میچوں میں 44 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ جبکہ دوسرا نمبر جواگل سری ناتھ کا ہے، انھوں نے 33 میچوں میں 44 وکٹیں لی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ آسٹریلیائی لیجنڈ گلین میک گرا ورلڈ کپ میں 39 ون ڈے میچز میں 71 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ ورلڈ کپ میں وکٹیں لینے والے گیندباز ہیں۔ اس میچ میں محمد شامی نے آئی سی سی مینز ورلڈ کپ کے 2023 ایڈیشن میں اپنا پہلا میچ کھیلتے ہوئے 10 اوورز میں 54 رنز خرچ کرکے 5 وکٹ لینے میں کامیاب رہے۔ محمد شامی نے ول ینگ، راچن رویندرا، ڈیرل مچل، مچل سینٹنر اور میٹ ہنری کی وکٹیں حاصل کیں۔

ون ڈے ورلڈ کپ میں بھارت کے لیے پانچ وکٹیں لینے والے کھلاڑی:

  • 1. 5/43- کپل دیو بمقابلہ آسٹریلیا - 1983 ورلڈ کپ
  • 2. 5/31- رابن سنگھ بمقابلہ سری لنکا - 1999 ورلڈ کپ
  • 3. 5/27- وینکٹیش پرساد - بمقابلہ پاکستان - 1999 ورلڈ کپ
  • 4. 6/23- آشیش نہرا بمقابلہ انگلینڈ - 2003 ورلڈ کپ
  • 5. 5/31- یوراج سنگھ بمقابلہ آئرلینڈ - 2011 ورلڈ کپ
  • 6. 5/69- محمد شامی بمقابلہ انگلینڈ - 2019 ورلڈ کپ
  • 7. 5/54- محمد شامی بمقابلہ نیوزی لینڈ - 2023 ورلڈ کپ
Last Updated : Oct 22, 2023, 8:50 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details