پونے: کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے 17ویں لیگ میں جمعرات کو بھارت نے بنگلہ دیش کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں لگاتار چوتھی جیت درج کی تھی۔ اس میچ میں بولنگ اور بیٹنگ کے علاوہ بھارتی کھلاڑیوں نے شاندار فیلڈنگ سے سب کا دل جیت لیا۔ وکٹ کیپر کے ایل راہل، کلدیپ یادو اور رویندر جڈیجہ نے شاندار فیلڈنگ کرتے ہوئے شاندار کیچ لیے۔ جس کی وجہ سے میچ کے بعد یہ بحث تیز ہو گئی تھی کہ ان تینوں کھلاڑیوں میں سے کون بیسٹ فیلڈر آف دی میچ کا میڈل جیتے گا۔
بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے ایم سی اے اسٹیڈیم کی بڑی اسکرین پر شاندار کیچ لینے کے لیے رویندرا جڈیجہ کے نام کا اعلان کیا، اس کے بعد تمام کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم میں خوب شور شرابا کیا اور کے ایل راہل نے یہ تمغہ جڈیجہ کو پیش کیا۔ جڈیجہ نے سراج کی گیند پر پوائنٹ پر ہوا میں ھلانگ لگا کر مشفق الرحیم کا حیران کن کیچ پکڑا تھا۔ کیچ لیتے ہی جڈیجہ نے میدان سے ہی بولنگ کوچ کی طرف میڈل پہنانے کا اشارہ کیا تھا۔