احمدآباد: بھارت اور آسٹریلیا اتوار کو آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میچ میں نریندر مودی اسٹیڈیئم میں مدمقابل ہیں۔ میچ کے درواران ہی ایک تماشائی فلسطین کی حمایت میں ایک ٹی شرٹ پہن کر گروانڈ میں پہچ گیا جس کی وجہ کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا بھی پڑا۔ اس شخص کے ٹی شرٹ پر فلسطینی پرچم کے ساتھ اسٹاپ بومبنگ پیلیسٹائن اور فری پیلیسٹائن لکھا ہوا تھا۔
بھارت بمقابلہ آسٹریلیا فائنل میچ کے دوران میدان میں داخل ہونے والے شخص کو احمد آباد کے چاند کھیڑا پولیس اسٹیشن لایا گیا ہے۔ اس شخص نے اپنا نام جان بتایا ہے اور کہا کہ میں آسٹریلیا سے ہوں اور ویرات کوہلی سے ملنے کے لیے میدان میں داخل ہوا تھا اور میں فلسطین کی حمایت کرتا ہوں۔ فائنل میچ دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ مقام نریندر مودی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، جس میں 1,32,000 افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس سے قبل آسٹریلیا نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔