احمد آباد: بھارتی گیند بازوں نے ورلڈ کپ 2023 میں اپنی شاندار کارکردگی کا صلہ اس وقت ملا جب ٹیم انڈیا نے ورلڈ کپ کے ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ اس سے پہلے یہ ریکارڈ آسٹریلیا کے نام تھا، جنھوں نے 2007 کے ورلڈ کپ میں 97 وکٹیں لے کر ایک ریکارڈ قائم کیا تھا۔
جسپریت بمراہ اور محمد شامی کی شکل میں بھارت کی تیز رفتار گیندبازی سے اس وقت ورلڈ کپ میں تباہی مچا رہی ہے اور اپوزیشن کی بیٹنگ یونٹوں کو تہس نہس کر کے رکھ دی ہے۔ خاص طور پر محمد شامی 24 وکٹوں کے ساتھ ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ وکٹ لینے والے کھلاڑی ہونے کے ناطے شاندار فارم میں ہیں جن میں تین مرتبہ پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔