نئی دہلی: ویمنز پریمیئر لیگ (WPL) میں احمد آباد کی فرنچائز کو 'گجرات جائنٹس' کے نام سے جانا جائے گا، جس کی ملکیت اڈانی اسپورٹس لائن ہے۔ اڈانی گروپ کے اسپورٹس ونگ نے بدھ کے روز اس سلسلے میں اعلان کیا۔ اڈانی گروپ نے بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے ذریعہ منعقد کی گئی نیلامی میں 1289 کروڑ روپے کی سب سے زیادہ بولی لگا کر احمد آباد فرنچائز کو خریدا ہے۔ ڈبلیو پی ایل کا پہلا سیزن رواں برس مارچ میں ہو سکتا ہے، کھلاڑیوں کی نیلامی فروری میں ہونے کا امکان ہے۔
پرناو اڈانی ڈائریکٹر، اڈانی انٹرپرائزز نے کہاکہ "بھارتی خواتین کی کرکٹ ٹیم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے اور کرکٹ لیگ خواتین کے لیے مزید مواقع پیدا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔ گجرات جائنٹس کرکٹ فرنچائز نے آئندہ ویمنز پریمیئر لیگ میں ٹیموں کے اڈانی اسپورٹس لائن فیملی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ ان کے علاوہ متحدہ عرب امارات میں چل رہے ILT20 میں گلف جائنٹس اور پرو کبڈی لیگ میں 'گجرات جائنٹس' ہیں۔
انہوں نے کہاکہ 'ملک میں کرکٹ بہت مقبول ہے اور اڈانی اسپورٹس لائن ویمنز پریمیئر لیگ کے پہلے سیزن سے منسلک ہونا چاہتی تھی۔ انہوں نے کہا، 'ہم تمام کامیاب بولی دہندگان کو اس نئی شروعات میں نیک خواہشات کا اظہار کرنا چاہیں گے۔ ویمنز پریمیئر لیگ شروع کرنے پر بی سی سی آئی کو بھی مبارکباد۔ یہ بھارتی کرکٹ کے لیے ایک بڑا قدم ہے اور گیم چینجر ثابت ہوگا۔
اڈانی اسپورٹس لائن کے علاوہ انڈیا ون اسپورٹس پرائیویٹ لمیٹڈ نے ممبئی فرنچائز کو 912.99 کروڑ روپے کی بولی کے ساتھ حاصل کیا۔ Royal Challengers Sports Pvt Ltd، JSW GMR Cricket Pvt Ltd اور Capri Global Holdings Pvt Ltd نے بالترتیب 901 کروڑ، 810 کروڑ اور 757 کروڑ کی بولیوں کے ساتھ بقیہ تین ٹیمیں، بنگلور، دہلی اور لکھنؤ جیت لیں۔ آر آر نے کہاکہ 'ویمنز پریمیئر لیگ کے تاریخی پہلے سیزن میں ٹیم کے لیے بولی نہ جیتنے پر ہم مایوس ہیں۔ ہم ہمیشہ جانتے تھے کہ مردوں کے فارمیٹ میں آئی پی ایل کی کامیابی کے پیش نظر بہت زیادہ مقابلہ ہونے والا ہے۔
مزید پڑھیں: