انگلینڈ کی اوپنر بلے باز ڈینیئل واٹ کی (89 رنز ناٹ آؤٹ) کی بدولت انگلینڈ کی خواتین ٹیم نے کاؤنٹی گراؤنڈ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی ٹونٹی میچ میں بھارت کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1۔2 سے جیت لی۔
بھارتی خواتین ٹیم نے تیسرے اور آخری میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اسمرتی ماندھنا کی 70 رنز کی بدولت 20 اوورز میں چھ وکٹ کے نقصان پر 153 رنز بنائے۔
ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے انگلینڈ کی ٹیم نے 18.4 اوورز میں دو وکٹس پر 154 رنز بناکر میچ جیت لیا۔
بھارت کی طرف سے دیپتی شرما اور سنیہ رانا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ڈینیئل کو پلیئر آف دی میچ اور نٹالی اسکوائر کو پلیئر آف دی سیریز نامزد کیا گیا۔