سلہٹ: ٹی ٹوئنٹی ویمنز ایشیا کپ 2022 کا فائنل میچ آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ بھارت مسلسل آٹھویں مرتبہ فائنل میں رسائی حاصل کی ہے اور جیت کا دعویدار ہے۔ فائنل میں سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں بھارت کو 66 رنز کا ہدف دیا ہے۔
Women's Asia Cup 2022 Final سری لنکا نے بھارت کو 66 رنز کا ہدف دیا - ویمنز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل میچ آج
ویمنز ایشیا کپ کا فائنل میچ آج بھارت اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جارہا ہے۔ سری لنکا نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ 20 اووز میں نو وکٹ کے نقصان پر 65 رنز بنائے۔ Women's Asia Cup 2022 Final
سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا
بھارت کی جانب سے رینو سنگھ نے تین اوورز میں پانچ رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں، جب کہ راجیشوری اور سیہن رینا نے بالترتیب دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ دونوں ٹیمیں پانچویں مرتبہ ایشیا کپ کے فائنل میں مدمقابل ہیں۔ بھارت نے یہ ٹورنامنٹ سب سے زیادہ چھ بار جیتا ہے، جب کہ سری لنکا کی ٹیم کو چار بار فائنل شکست ہوئی ہے۔ Women's Asia Cup 2022 Final
Last Updated : Oct 15, 2022, 2:36 PM IST