سلہٹ: ویمنز ایشیا کپ 2022 کا پہلا سیمی فائنل میچ بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان کھیلا گیا، پہلے سیمی فائنل میں بھارتی خواتین ٹیم نے تھائی لینڈ خواتین ٹیم کو 74 رنز سے شکست دی۔ تھائی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ جب کے بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی ٹیم کو 149 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں تھائی لینڈ کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 74 رنز بنا سکی۔ دیپتی شرما نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ Women Asia Cup 2022 Semi Final, IND enter final, beat THA by 74 runs
پہلے بلے بازی کرتے ہوئے بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم نے تھائی لینڈ ٹیم کو 149 رنز کا ہدف دیا ہے۔ بھارتی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 148 رنز بنائے ہیں۔ شیفالی ورما نے 28 گیندوں میں 5 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 42 رنز بنائے اور مندھانا 13 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔
بھارتی بلے باز جمائمہ روڈریگز نے 26 گیندوں میں 3 چوکوں کی مدد سے 27 رنز بنائی۔ اس کے علاوہ ہرمن پریت کور 30 گیندوں پر 36 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئیں۔ پوجا وستراکر نے 13 گیندوں پر 17 رنز بنائے۔