اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Aaron Finch Hails Virat Kohli ایرون فنچ نے ویراٹ کوہلی کو بہادر کھلاڑی قرار دیا - Aaron Finch Hails Virat Kohli

بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان T20 سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر یہ سیریز دونوں ٹیموں کے لیے بہت اہم ہے۔ آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے کہاکہ بھارت کے پاس ویراٹ کی شکل میں بہت بہادر کھلاڑی موجود ہے۔ Aaron Finch Hails Virat Kohli

Will take very brave man to write Kohli off: Finch
ایرون فنچ نے ویراٹ کوہلی کو بہادر کھلاڑی قرار دیا

By

Published : Sep 19, 2022, 4:20 PM IST

نئی دہلی: بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان تین T20 سیریز کا پہلا میچ 20 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ سیریز کے پہلے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں موہالی پہنچ چکی ہیں جہاں دونو ٹیموں نے بھرپور پریکٹس کیں۔ دریں اثنا، میچ سے قبل منعقدہ پریس کانفرنس میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے بھارت کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کی تعریف کی۔ فنچ نے کہاکہ بھارت کے پاس ویراٹ کی شکل میں بہت بہادر کھلاڑی ہے۔ فنچ نے یہ بھی کہا کہ "بھارت کے پاس ایک بہادر ہے۔" پچھلے 15 برسوں میں انہوں نے یہ بھی دکھایا ہے کہ وہ دنیا کے عظیم کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اپنے کھیل کو بہتر کیا ہے۔ Aaron Finch Hails Virat Kohli

فچ نے یہ بھی کہا کہ جب بھی آپ کو ویراٹ کا سامنا کرنا ہوتا ہے تو آپ کو بہت اچھی تیاری کرکے آنی ہوتی ہے۔ وہ سپر ہے، 71 بین الاقوامی سنچریاں، یہ واقعی ناقابل یقین ہے۔

بتادیں کہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کل 24 میچز ہوئے، جن میں بھارت نے 13 اور آسٹریلوی ٹیم نے 9 میچ جیتے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی دو میچوں کا نتیجہ نہ نکل سکا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ ہمیشہ کی طرح اس سیریز میں بھی کچھ ایسے ریکارڈ بن سکتے ہیں۔

ویراٹ کوہلی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 11 ہزار رنز مکمل کرنے سے صرف 98 رنز دور ہیں۔ یعنی 98 رنز بنانے کے بعد کوہلی ٹی ٹوئنٹی میں 11 ہزار رنز مکمل کر لیں گے۔ ایسا کرنے سے ویراٹ بھارت کے پہلے اور دنیا کے چوتھے بلے باز بن جائیں گے۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details