نئی دہلی:کوچی میں ہونے والی انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2023 کے لیے کھلاڑیوں کی نیلامی سے قبل ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان کرس گیل نے کہاکہ اگر مینک اگروال کو نہ منتخب کیا گیا تو انہیں مایوسی ہوگی، کیونکہ وہ شاندار بلے باز ہیں۔ اگروال کو آئی پی ایل 2022 کے لیے پنجاب کنگز کا کپتان مقرر کیا گیا تھا، فرنچائز نے انہیں 12 کروڑ روپے میں برقرار بھی رکھا تھا، لیکن کپتانی کے ساتھ اچھی بیٹنگ نہ کرنے پر انہیں بعد میں ریلیز کردیا گیا۔ انہوں نے گذشتہ سیزن کی 13 میچوں میں 16.33 کی اوسط سے صرف 196 رنز بنائے تھے۔ کپتانی کے محاذ پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے کی وجہ سے پنجاب دس ٹیموں کے پوائنٹس ٹیبل میں چھٹے نمبر پہنچ گیا۔ نومبر میں شکھر دھون کو اگروال کی جگہ پنجاب کنگز کا کپتان بنایا گیا۔ انل کمبلے کی جگہ ٹریور بیلس کو ہیڈ کوچ بنانے کے اعلان کے بعد ٹیم نے انہیں ریلیز کر دیا۔
گیل نے کہاکہ مینک یقینی طور پر ایک بڑا کھلاڑی ہوگا۔ اگر کوئی اسے خریدتا ہے تو انہیں بہت مایوسی ہوگی، کیونکہ وہ ایک دھماکہ خیز کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وہ جانتے ہیں کہ شاید وہ تکلیف محسوس کررہے ہیں کہ انہیں بعد میں پنجاب کنگز نے برقرار نہیں رکھا۔ اس نے فرنچائز کے لیے کتنی قربانی دی ہے اور اس کے ساتھ ایسا سلوک مایوس کن ہے۔'