اردو

urdu

ETV Bharat / sports

وراٹ کوہلی نے شکست کی وجہ کسے قرار دیا؟ - اننگز اور 76رن سے شکست

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان وراٹ کوہلی نے کہا کہ پچ بلے بازی کے لیے اچھی نظر آرہی تھی اور جب انگلینڈ نے بلے بازی کی تو یہ بالکل بھی نہیں بدلی تھی۔ انہوں نے بلے سے اچھی قوت ارادی کا مظاہرہ کیا اور اچھے فیصلے کیے، ایمانداری سے کہوں تو وہ جیت کے زیادہ حقدار تھے۔

Virat Kohli
وراٹ کوہلی

By

Published : Aug 29, 2021, 1:19 PM IST

بھارت کے کپتان وراٹ کوہلی نے انگلینڈ سے تیسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن صبح کے سیشن میں سنیچر کو اننگز اور 76 رن سے شکست کے بعد اپنے ٹاپ آرڈر کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے کہا کہ ٹاپ آرڈر کو پہلی اننگز میں کافی رنز بنانے چاہیے تھے۔

وراٹ نے میچ کے بعد کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہمارے پاس بلے بازی میں گہرائی نہیں ہے لیکن ہمارے ٹاپ آرڈر کو نچلے مڈل آرڈر کو کچھ کر دکھانے کے لیے کافی رن دینے ہوں گے۔ لوور آرڈر ہر بار ٹیم کو بحران سے باہر نہیں نکال سکتا ہے۔ ہمارے پاس مثبت طریقہ سے دکھانے کے لیے دوسری اننگز کی بلے بازی سے زیادہ کچھ نہیں ہے۔

بھارت انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ: بھارت کو ایک اننگ اور 76 رنز سے شکست

ہندستانی کپتان نے کہا کہ ٹیم پر اسکور بورڈ کا دباؤ کچھ زیادہ تھا۔ ہم جانتے تھے کہ پہلی اننگز میں 78رن پر آوٹ ہوجانے کے بعد ہمیں ایسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ہم نے تیسرا دن کچھ اچھی پارٹنرشپ کرکے نکالا لیکن چوتھے دن آج صبح انگلش گیندبازوں نے ہم پر دباو بنایا اور ہم اس کا صحیح طریقہ سے جواب نہیں دے سکے۔پچ بلے بازی کے لئے اچھی تھی لیکن جب ایسے اسپیل ہوں تو رن بنانا مشکل ہوجاتا ہے۔ ہم نے بلے بازی کی شکل میں اچھے فیصلے نہیں کئے۔

وراٹ نے کہاکہ پچ بلے بازی کے لئے اچھی نظر آرہی تھی اور جب انگلینڈ نے بلے بازی کی تو یہ بالکل بھی نہیں بدلی تھی۔ انہوں نے بلے سے اچھی قوت ارادی کا مظاہرہ کیا اور اچھے فیصلے کئے، ایمانداری سے کہوں تو وہ جیت کے زیادہ حقدار تھے

ABOUT THE AUTHOR

...view details