اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Duleep Trophy نارتھ پرسنسنی خیز جیت کے ساتھ ساؤتھ زون فائنل میں پہنچا

ساؤتھ زون نے دلیپ ٹرافی کے سنسنی خیز سیمی فائنل میں ہفتہ کے روز نارتھ زون کو دو وکٹ سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔

نارتھ پرسنسنی خیز جیت کے ساتھ ساؤتھ زون فائنل میں پہنچا
نارتھ پرسنسنی خیز جیت کے ساتھ ساؤتھ زون فائنل میں پہنچا

By

Published : Jul 8, 2023, 8:01 PM IST

بنگلورو:نارتھ زون نے ساؤتھ زون کے سامنے 215 رنز کا ہدف رکھا۔ ساؤتھ زون نے آخری دن یہ اسکور آٹھ وکٹ گنوانے کے باوجود سلامی بلے باز مینک اگروال (54) کی نصف سنچری اور کپتان ہنوما وہاری کی 42 رنز کی اننگ کی مدد سے حاصل کرلیا۔ فائنل میں ساؤتھ زون کا مقابلہ ویسٹ زون سے ہوگا۔

ساؤتھ زون نے دن کا آغاز 21/0 کے اسکور سے کیا۔ اگرچہ اسے جیت کے لیے محض 194 رنز درکار تھے لیکن چناسوامی اسٹیڈیم پر مسلسل بادل منڈرارہے تھے۔ اگر یہ میچ ڈرا ہوتا تو پہلی اننگ کی برتری کی بنیاد پر نارتھ زون فائنل میں داخل ہوجاتا۔ تیزی سے رن بنانے کی ضرورت کو پورا کرنے ہوئے رکی بھوئی (29 گیند، 34 رنز)، تلک ورما (19 گیند، 25 رنز) اور سائی کشور (11 گیند، 15 ناٹ آؤٹ) نے ساؤتھ زون کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

اس سے پہلے، اگروال نے دن کے پہلے اوور میں ہرشت رانا کو باؤنڈری مار کراٹیکنگ کرکٹ کھیلنے کے اپنے ارادوں کو واضح کردیا۔ اگرچہ ان کے ساتھی سائی سدرشن 40 گیندوں میں 17 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے لیکن اگروال نے 57 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 54 رنز کی اننگ کھیلی۔ روی کمار سمرتھ (11 گیند، 5 رنز) بڑا تعاون نہیں دے سکے لیکن کپتان وہاری نے 42 گیندوں پر آٹھ چوکوں کی مدد سے 43 رنز بنا کر ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچایا۔

جب رکی بھوئی کی شکل میں ساؤتھ زون کا پانچواں وکٹ 191 رنز پر گرا تب یہ ٹیم جیت کی دہلیز پر تھی، لیکن اگلے تین وکٹ جلد گرنے سے مقابلہ سنسنی خیز ہوگیا۔ ہرشت رانا نے تلک اور واشنگٹن سندر (دو) کو آؤٹ کیا، جبکہ رکی کو آؤٹ کرنے والے بلتیج سنگھ نے کے وی ششی کانت کو نو رنز پر پویلین بھیجا۔

یہ بھی پڑھیں:MS Dhoni Birthday دھونی کی 42 ویں سالگرہ پر کھلاڑیوں نے مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

ششی کانت کا وکٹ گرنے تک حالانکہ ساؤتھ زون 213 رن پر پہنچ چکا تھا۔ سائی کشور نے بغیر کسی دباؤ کے جینت یادو کو چھکا لگایا اور ساؤتھ زون کو جیت دلادی۔ساؤتھ زون اور ویسٹ زون کے درمیان دلیپ ٹرافی کا فائنل 12 جولائی سے کھیلا جائے گا۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details