اردو

urdu

ETV Bharat / sports

West Indies' tour of Pakistan ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ورلڈ کپ 2024 تک ملتوی - pakistan west indies t20 series postponed

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے ملتوی ہونے سے متعلق پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سے بات کی ہے اور دونوں بورڈز نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے پر اتفاق کیا۔ West Indies' tour of Pakistan: T20I series postponed to 2024

West Indies' tour of Pakistan: T20I series postponed to 2024
ویسٹ انڈیز کا دورہ پاکستان ورلڈ کپ 2024 تک ملتوی

By

Published : Oct 20, 2022, 10:27 AM IST

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کہاکہ مصروف ڈومیسٹک شیڈول کے پیش نظر وہ جنوری 2023 کے بجائے 2024 میں ویسٹ انڈیز ٹی 20 سیریز کی میزبانی کرے گا۔ پی سی بی نے کہا کہ انہوں نے کرکٹ ویسٹ انڈیز سے بات کی ہے اور دونوں بورڈز نے تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز ملتوی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ پہلے اس کا انعقاد جنوری 2023 میں ہونا تھا لیکن اب اسے 2024 کے شروعات میں منعقد کیا جائے گا۔ West Indies' tour of Pakistan: T20I series postponed to 2024

پی سی بی کے مطابق، یہ فیصلہ 2024 کے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے مزید تیاری کے لیے کیا گیا ہے، جو 2024 میں ویسٹ انڈیز اور امریکا میں کھیلا جانا ہے۔ ورلڈ کپ سے قبل چھوٹے فارمیٹ کی سیریز کھیلنے سے دونوں ٹیموں کو ٹورنامنٹ کی تیاری میں مدد ملے گی۔

ویسٹ انڈیز نے رواں برس کے شروع میں دو ون ڈے اور ایک ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کا دورہ کیا۔ لیکن 50 اوور کے میچ کے مکمل ہونے کے بعد میزبانوں نے اپنے کیمپ میں کووڈ-19 کے متعدد کیسز رپورٹ کیے، جس کی وجہ سے دونوں بورڈز نے ٹی 20 سیریز کو ملتوی کرنے اور اسے 2023 کے اوائل میں منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details