اردو

urdu

ETV Bharat / sports

رسل اور ہیٹیمیر بڑے ٹی 20 سیزن کے لیے ویسٹ انڈیز ٹیم میں منتخب - عارضی ٹیم میں انتخاب

تجربہ کار اور عظیم کھلاڑی کرس گیل، ڈوین براوو اور فیڈل ایڈورڈز نے بھی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے جبکہ نیکولس پورن پہلے کی طرح کیرن پولارڈ کے نائب بنے ہوئے ہیں۔

رسل
رسل

By

Published : May 19, 2021, 10:55 PM IST

کرکٹ ویسٹ انڈیز نے اپنے بڑے گھریلو ٹی 20 سیزن کے لیے دنیا کے سب سے مشہور ٹی ٹوئنٹی کھلاڑیوں میں سے ایک آندرے رسل اور بائیں ہاتھ کے جارحانہ بلے باز شمران ہیٹمیئر کا 18 رکنی عارضی ٹیم میں انتخاب کیا ہے۔ تجربہ کار اور عظیم کھلاڑی کرس گیل، ڈوین براوو اور فیڈل ایڈورڈز نے بھی ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھی ہے جبکہ نیکولس پورن پہلے کی طرح کیرن پولارڈ کے نائب بنے ہوئے ہیں۔

شیلڈن کوٹریل، اوشین تھامس اور ہیڈن والش جونیئر بھی اسکواڈ میں واپس آئے ہیں، حالانکہ سری لنکا کے خلاف سیریز جیتنے والی ٹیم میں شامل رومن پوول کو باہر کر دیا گیا ہے۔ رسل نے آخری بار ویسٹ انڈیز کے لئے گذشتہ سال مارچ میں سری لنکا میں ٹی ٹوئنٹی کھیلا تھا، جبکہ ہیٹیمیر حال ہی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں میدان میں نظرآئے تھے۔ انہیں اس سال کی شروعات میں فٹنس کی بنیاد پر سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

ویسٹ انڈیز کی عارضی ٹیم: کیرون پولارڈ (کپتان) ، نکولس پورن (نائب کپتان) ، فیبین ایلن ، ڈوین براوو ، شیلڈن کوٹریل ، فیدل ایڈورڈ ، آندرے فلیچر ، کرس گیل ، شمران ہیٹیمر ، جیسن ہولڈر ، ایکیل ہوسین ، ایون لیوئس ، اوبید میک کوئے ، آندرے رسل ، لینڈل سیمنس ، کیون سنکلیئر ، اوشین تھامس ، ہیڈن والش جونیئر۔

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details