West Indies Head Coach آسٹریلیا کی میزبانی میں کھیلے جارہے ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے سیزن میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم نشیب و فراز کا شکار ہوئی۔ دو بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے والی ویسٹ انڈیز کی ٹیم کوالیفائنگ راؤنڈ سے باہر ہو گئی۔ اس کی حالت اتنی خراب تھی کہ وہ سپر 12 گروپ مرحلے کے لیے بھی کوالیفائی نہیں کر سکی۔ West Indies Head Coach Phil Simmons Steps Down
اس شرمناک کارکردگی کے بعد ویسٹ انڈیز کے کوچ فل سمنز نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز (CWI) نے یہ جانکاری دی ہے۔ بورڈ نے بتایا کہ ویسٹ انڈیز کو آسٹریلیا کے خلاف 30 نومبر سے 12 دسمبر تک ٹیسٹ سیریز کھیلنی ہے۔ یہ سیمنز کی بطور کوچ آخری سیریز ہوگی۔
دراصل اس بار ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی کارکردگی انتہائی خراب رہی ہے۔ نکولس پوران کی کپتانی میں کیریبیئن ٹیم ورلڈ کپ میں دو مرتبہ نشیب و فراز کا شکار ہوئی۔ سب سے پہلے ویسٹ انڈیز کو اپنے کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے میچ میں سکاٹ لینڈ کے ہاتھوں 42 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پرا۔