اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی 20 میں شکست دی - ویسٹ انڈیز نے اوورز میں چھ وکٹوں

West Indies Defeats England: آندرے رسل نے بین الاقوامی کرکٹ میں شاندار واپسی کرتے ہوئے اپنی ٹیم ویسٹ انڈئز کو انگلینڈ پر پہلے ٹی 20 میچ میں جیت دلانے میں اہم رول ادا کیا۔

ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی20 میں شکست دی
ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو پہلے ٹی20 میں شکست دی

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 2:30 PM IST

برج ٹاون:انگلینڈ کے 171 رنوں کے ہدف کے تعاقب کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز نے 18.3 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ(36)،کائل مئیرز(35) بنائے۔ویسٹ انڈیز نے پانچ میچوں پر مشتمل ٹی20 سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔

اس کے علاوہ رونین پاول نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 15 گیندوں پر تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 31 رنوں اور آندرے رسل 14 گیندوں پر دو چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 30 رنوں کی جارحانہ اننگ کھیل کر اپنی ٹیم کو 18.1 اوورز میں شاندار جیت دلائی۔

انگلینڈ کی جانب سے رہان احمد کو تین ، عادل رشید کو دو جبکہ کرس ووکس کو ایک وکٹ ملا۔

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرنے اتری انگلینڈ کی پوری ٹیم 19.3 اوورز میں 171 رن بنا کر آل آوٹ ہوگئی۔ انگلینڈ کی جانب سے فلس سالٹ 40 رن،جوس بٹلر 39 رن بنا کر نمایاں اسکورر رہے ۔

یہ بھی پڑھیں:بارش سے متاثر پہلے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ نے ہندوستان کو پانچ وکٹوں سے شکست دی

اس کے علاوہ لایم لیونگسٹون 27 رنوں کی اننگ کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے چار اوورز میں 19 رن دے کر تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اس کے علاوہ جوزف الجاری کو تین ،رومیرو شیفرڈ کو دو جبکہ عقیل حسین اور جیسن ہولڈر کو ایک ایک وکٹ ملا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details