اردو

urdu

ETV Bharat / sports

West Indies vs Ireland ODI Series: ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو 24 رنز سے شکست دی - پہلے ون ڈے میں آئرلینڈ کو شکست دی

ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 24 رنز سے شکست دے دی۔ سیریز کا دوسرا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ West Indies Beat Ireland

بشکریہ ٹوئٹر
بشکریہ ٹوئٹر

By

Published : Jan 9, 2022, 3:24 PM IST

ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو پہلے ون ڈے میچ میں 24 رنز سے شکست دے دی۔ سیریز کا دوسرا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ West Indies Beat Ireland

ویسٹ انڈیز نے جمیکا کے سبینا پارک میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو 24 رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0۔1 کی برتری حاصل کر لی۔ West Indies Beat Ireland by 24 runs

میزبان ویسٹ انڈیز نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 48.5 اوورز میں 269 رنز بنائے اور پھر آئرلینڈ کو پانچ گیند باقی رہتے 245 رنز پر ڈھیر کردیا۔ Ireland Opt to Bowl first

وسیٹ انڈیز کی اننگ کی خاص بات شمرہ بروکس کی بیٹنگ رہی۔ بروکس نے 89 گیندوں پر 93 رنز بنائے جس میں نو چوکے اور تین چھکے شامل تھے۔

کیرون پولارڈ نے 66 گیندوں پر 69 رنز بنائے جس میں چار چوکے اور چھ چھکے شامل تھے۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم ایک موقع پر 69 رنز کے اسکور پر چار وکٹیں گنوا چکی تھی۔ تاہم اس کے بعد شمرہ بروکس اور کپتان کیرون پولارڈ نے اننگز کی ذمہ داری سنبھالی اور 155 رنز کی مضبوط شراکت داری کی۔ ویسٹ انڈیز کی پانچویں وکٹ 217 رنز پر گری۔

ہدف کے تعاقب میں آئرلینڈ کی ٹیم 49.1 اوورز میں 245 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔ آئرلینڈ کی ٹیم 36 اوورز میں ایک وکٹ پر 165 رنز بنا کر ہدف کی جانب آسانی سے آگے بڑھ رہی تھی لیکن دوسری وکٹ گرتے ہی ٹیم سنبھل نہ سکی اور مزید 70 رنز کا اضافہ کرتے ہوئے پوری ٹیم 245 کے اسکور پر ڈھیر ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:Ashes Series Record: دونوں اننگ میں سنچری کے ساتھ خواجہ نے بنائے کچھ دلچسپ ریکارڈ

کپتان اینڈریو بالبرنی نے سب سے زیادہ 71 رنز بنائے۔ ہیری ٹییکٹر نے 53 رنز بنائے۔ اینڈی میک برائن 34 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد رٹائرہرٹ ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے الزاری جوزف اور روماریو شیفرڈ نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔ شمرہ بروکس کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ Player of the match Shamarh Brooks اس سیریز کا دوسرا میچ 11 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ West Indies vs Ireland 2nd ODI Date

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details