پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بھارت کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی اور سیریز میں 1۔1 کی برابری کر لی۔ ویسٹ انڈیز کی اس جیت میں بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز اوبید مکائے اور برینڈن کنگ کا اہم کردار رہا۔ اوبید مکائے نے بہترین گیند بازی کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کی جبکہ برینڈن کنگ نے نصف سنچری بنائی۔ مین آف دی میچ مکائےنے اپنے کیریئر کی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوورز میں 17 رنز دے کر چھ وکٹیں حاصل کیں۔ West Indies beat India by Five Wickets
ہدف کے تعاقب میں کنگ نے 52 گیندوں میں آٹھ چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 68 رنز بنائے۔ آخری اووروں میں وکٹ کیپر ڈیون تھامس نے 19 گیندوں میں 31 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ویسٹ انڈیز کو فتح دلائی۔ پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارتی ٹیم 19.4 اوورز میں 138 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ انڈیز نے ہدف 19.2 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ Obed Mccoy six wickets Against India
ہدف کے تعاقب میں کنگ اور کائل مائرز نے پاور پلے میں 46 رنز کی شراکت سے ویسٹ انڈیز کو اچھا آغاز فراہم کیا۔ ساتویں اوور میں، تاہم ہاردک نے 14 گیندوں میں مائرز کی آٹھ رنز کی اننگز کو ختم کر دیا۔ کپتان نکولس پوران (14) اور شمرون ہیٹمائر (چھ رنز) بناکر جلدی آؤٹ ہو گئے۔