کرکٹ ویسٹ انڈیز CWI نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل International Cricket Council ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ جس میں پانچ کھلاڑی اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلتے نظر آئیں گے۔
ٹیم کی کپتان اسٹیفنی ٹیلر کے علاوہ آف اسپنر انیسہ محمد کو ٹیم کا نائب کپتان بنایا گیا ہے۔ یہ محمد کا پانچواں ورلڈ کپ ہوگا۔ ٹیم کا اعلان ہفتہ کو سی ڈبلیو آئی نے کیا تھا۔ ویمنز ورلڈ کپ ٹورنامنٹ 4 مارچ سے 3 اپریل تک نیوزی لینڈ میں کھیلا جائے گا۔
ٹورنامنٹ کے لیے آئی سی سی کے میڈیکل پروٹوکول کے مطابق 15 رکنی اسکواڈ تین ریزرو کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگا۔
ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں میں کپتان اسٹیفنی ٹیلر، نائب کپتان انیسہ محمد، عالیہ ایلن، شیمین کیمبل، شمیلیا کونیل، ڈینڈرا ڈوٹن، ایفی فلیچر، چیری این فریزر، چنیل ہنری، کسیا نائٹ، ہیلی میتھیوز، چیڈین نیشن، کرشمہ رام ہریک، کرشمہ سیلمین راشدہ ولیمز ہوں گی۔
ریزرو کھلاڑی کسینیا شلٹز، مینڈی مینگرو اور جینیلیا گلاسگو ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: India vs Sri Lanka Series: سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اور ٹیسٹ سیریز کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان
ویسٹ انڈیز کی ٹیم میں جن پانچ نئے کھلاڑیوں کو جگہ دی گئی ہے جو اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیلتے نظر آئیں گے۔ ان میں عالیہ الین، چیری این فریزر، کرشمہ رام ہریک، راشدہ ولیمز اور چنلی ہنری شامل ہیں۔