پڈوچیری:نارتھ ایسٹ ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے ٹیم 47 اوورز میں 207 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ ویسٹ زون نے 208 کا ہدف 25.1 اوورز میں باآسانی حاصل کر لیا۔
نارتھ ایسٹ کے لیے تمام بلے بازوں نے اچھی شروعات کی لیکن کوئی بھی ففٹی تک نہیں پہنچ سکا۔ ایمالیو اتی لیمٹور نے اپنی ٹیم کی جانب سے سب سے زیادہ 38 رنز بنائے جبکہ کپتان لینگلونیامبا کیشانگ بم نے 30 رنز بنائے۔
ویسٹ زون کی جانب سے ارجن ناگواسوال نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کیں۔ شمس ملانی اور شیوم دوبے کو دو دو وکٹ ملا، جبکہ چنتن گج، اتیت سیٹھ اور پارتھ بھت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آیا۔