بابر نے منگل کو ایک بیان میں کہا، “آگے بڑھتے ہوئے، ہم ٹیسٹ میچوں میں ٹی ٹوئنٹی سیریز(T20 Series) کی فارم کو جاری رکھنا چاہیں گے اور ہمارے پاس ٹیسٹ اسکواڈ میں تجربہ کار کھلاڑی ہیں۔ میں یہ دیکھ کر خوش ہوں کہ کس طرح سے ان کے ساتھیوں نے ٹی ٹوئنٹی میں مشکل حالات میں کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔
قابل ذکر ہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 26 نومبر کو ہونے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کے لیے آج چٹ گاوں پہنچ گئی ہیں۔ یہ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے دوسرے راؤنڈ کی پہلی ٹیسٹ سیریز ہوگی۔
پاکستان کے کپتان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ ہمیں مسلسل اچھی کارکردگی سے خوشی ملتی ہے۔ یہ ایک ٹیم کی کوشش ہے لیکن پہلے آپ کو یہ معلوم کرنا ہوگا کہ آپ کہاں جدوجہد کر رہے ہیں اور ہمارے معاملے میں ہم نے فیلڈ اور مڈل آرڈر میں جدوجہد کی اور مجھے لگتا ہے کہ آہستہ آہستہ ہم اس سلسلے میں بہتر ہو رہے ہیں۔ آپ دیکھ سکتے ہیں کہ کھلاڑی کس طرح ذمہ داری ادا کر رہے ہیں اور اب ہم نچلے آرڈر کی بیٹنگ کی مدد سے میچ جیت رہے ہیں جب کہ ہم نے فیلڈنگ یونٹ کے طور پراصلاح کیا ہے۔